• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 604533

    عنوان:

    گناہوںكی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے دوری ہورہی ہے‏، كیا كرنا چاہیے؟

    سوال:

    کن لوگون کے حق میں نیک بندون کی دعا قبول نہی ہوتی ؟دو سال پہلے تک میرے دل میں حضور صل عل اللہ علیہ وسلم کی بہت محبت تہی اب کچ محسوس نہی ہورہا ہے ایسا کنیون ؟ مجھے سمج نہی آرہا ہے کے میرے سے کیا گناہ کی وجہ سے اللہ سے اتنی زیادہ دوری ہوء ہے میں کیا کروں ؟گھر کے بہت کام نہی ہورہے ہیں شاید میری نحوست ہے کیا میں پہلی جیسی ہوسکتی ہوں ؟ میری ہدایت کے لئے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 604533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:785-537/sd=10/1442

     آپ کی فکر اور بے چینی خود اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو حضرت محمد ﷺ سے محبت ہے، شیطان اس طرح کے وسوسے ڈالتا ہے، جس کی طرف دھیان نہیں دینا چاہیے، دینی احکام پر عمل کرتی رہیں اور صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کو اہتمام سے پڑھیں، خاص طور پر تیسرا کلمہ ،استغفار اور درود شریف کثرت سے پڑھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند