• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60393

    عنوان: استخارہ سے متعلق

    سوال: میں نے بزنس یا ملازمت کا پیشہ اختیارنے کے تعلق سے استخارہ کیا تو میں نے خواب دیکھا کہ میں مایوسی کے عالم میں یونیورسٹی کی عمارت سے باہر ٹہل رہا ہوں، طلبہ سبزہ زار میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور اپنے اپنے کام کام میں مصروف ہیں، اسی وقت میں نے یوینورسٹی کے ایک دوست کو دیکھا اور میں نے اس سے کہا کہ یہاں کیا کررہے ہو ، چلو باہر چلتے ہیں، اس وقت میرا وہ دوست یونیورسٹی میں پڑھائی کررہا تھا اور میری ڈگری پوری ہوچکی تھی، جب میں عمارت سے باہر آیا تو کھانے کے سامان کا اسٹال دیکھا جس میں لائٹ تھی، میں نے کسی سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو اس نے جواب دیا کہ رمضان میں اس اسٹال سے سحری اور افطار کے سامان بکیں گے ، میں نے پوچھا کہ رمضان تو کل سے شروع ہوا تو یہ اسٹال آج ہی کیوں لگا ہے، اس نے جواب دیا کہ یہ اشتہار کے مقصد سے ہے کہ اسٹال والے یہاں رمضان میں رہیں گے، مسلمان ہونے کے ناطے میں خوش تھا کہ کل سے رمضان کا مہینہ شروع ہوگا، اور میری مایوسی اور تھکن خوشی و مسرت سے بدل گئی ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 60393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1218-1214/B=12/1436-U جس کام کے لیے آپ نے استخارہ کیا ہے اس مین خیر کی امید معلوم ہوتی ہے، اس کام کو پکڑلیں، اسے اللہ کا نام لے کر شروع کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند