• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 603889

    عنوان:

    کسی بزرگ کے نام کے ساتھ رضی اللہُ تعالیٰ عنہا لگانا

    سوال:

    حضرت معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے نام کے ساتھ رضی اللہُ تعالیٰ عنہا لگانا جائز ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 603889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:763-599/L=7/1442

     حضرت معین الدین چشتی رحمہ اللہ کے نام کے ساتھ ”رضی اللہ تعالیٰ عنہ“ لگاسکتے ہیں ؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ ”رضی اللہ عنہ“ کا استعمال حضراتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ کیا جائے اور حضرات صحابہ کرام کے علاوہ حضرات ِمشائخ اور اولیاء اللہ کے ناموں کے ساتھ ”رحمة اللہ علیہ“ وغیرہ کا استعمال کیا جائے ۔

    (ویستحب الترضی للصحابة) وکذا من اختلف فی نبوتہ کذی القرنین ولقمان وقیل یقال صلی اللہ علی الأنبیاء وعلیہ وسلم کما فی شرح المقدمة للقرمانی. (والترحم للتابعین ومن بعدہم من العلماء والعباد وسائر الأخیار وکذا یجوز عکسہ) الترحم وللصحابة والترضی للتابعین ومن بعدہم (علی الراجح) ذکرہ القرمانی وقال الزیلعی الأولی أن یدعو للصحابة بالترضی وللتابعین بالرحمة ولمن بعدہم بالمغفرة والتجاوز.(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 754)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند