متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 603740
کھانسی سے نجات كے لیے كوئی عمل
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے سوال: امام کے اطراف میں موجود حضرات کا یہ کردار ہے کہ جب بھی کسی بچے کی طبیعت ناساز ہوجاتی تو اس کے اوپر دم کروانے آتے تو آپ سے اپیل ہے کہ کھانسی کانٹے سے متعلق تفصیل عنایت فرمائیں؟
جواب نمبر: 60374020-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:733-572/L=8/1442
سورہ فاتحہ شہد پر سات مرتبہ پڑھ کر اس میں دم کردیا کریں اور جس کو کھانسی ہوئی ہو اس کو کھلاتے رہیں انشاء اللہ کھانسی سے نجات ملے گی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ میں جب بھی کوئی تعلیم کی چیز یاد کرتا ہوں میں اسے بھول جاتا ہوں۔ کوئی ایسی دعا بتائیں کہ مجھے وہ تعلیم محنت کرنے کے بعد یاد ہوجائے۔
2501 مناظرمیں او رمیرے لڑکے بہت زیادہ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، دنیاوی، جسمانی، روحانی، مالی، اور بہت ساری بیماری مجھ کو ہیں۔ مجھ کو وضو بنانے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے ، میں بہت زیادہ چل نہیں سکتی ہوں، مجھ کو جوڑوں میں بہت سخت سوزش ہوتی ہے، بہت ساری بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں نے اتنی ساری اور اتنی شدید بیماریاں ایک شخص میں نہیں دیکھی ہیں۔ میرے لڑکے نماز و دعانہیں کرتے، ایسا بہت دنوں سے ہورہا ہے، ہوا ہے ، بہت سارے وظیفے پڑھ ڈالے لیکن پھر بھی پریشان ہوں۔ آپ سے دو درخواستیں ہیں: (الف) للہ کچھ مختصر وظائف بتائیں لیکن بہت قوی التاثیر ہو ضرورت پوری ہونے میں، میں طویل وظیفہ پڑھنے سے معذور ہوں۔ (ب) للہ مجھ کو اپنی تمام نمازوں کی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ دعافرمائیں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے،بہت مشکل آچکی، بہت دن ہوچکے، اتنی جانیں جاچکیں اور اتنے نقصانات ہوگئے، وغیرہ۔ میرا ایک بیٹا پچاس سال کا ہے، دوسرا چالیس اور تیسرا تیس سال کا غیر شادی شدہ۔
3266 مناظرمیں اپنے متوفی والد کی طرف سے حج یا عمرہ
ادا کرنا چاہتاہوں لیکن میرے پاس ذرائع نہیں ہیں۔ برائے کرم مجھے کوئی دعا بتادیں
جس سے میرے لیے یہ آسان ہوجائے؟
بعد از سلام عرض ہے کہ زید انتہائی پریشانی میں ہے۔مجھے ہمیشہ حلال روزی کی خواہش رہی لیکن آج تک جتنے کاموں میں ہاتھ ڈالا تمام میں نقصان اٹھایا اورقرض داری مقدر بنی، پچھلے چار پانچ سالوں سے جس کار وبار سے وابستہ ہوں اس میں اب تک کروڑوں قرض دار ہوچکا ہوں۔ گھر والے بھی میری وجہ سے نہایت پریشان ہیں۔ حالات اور بدنامی کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے جھوٹ اور غیر شرعی کام کرنے پڑرہے ہیں۔ براہ کرم بتائیں کہ یہ آزمائش ہے یا عذاب نیز دین سے تعلق دن بدن گہرا ہورہا ہے۔ جواب کا بے چینی سے انتظار ہے۔ آپ سب کے دعا کا طلب گار۔
2640 مناظرمسئلہ یہ ہے کہ مجھے انسانوں سے ڈر لگتاہے، ہر وقت گھبراہٹ ہوتی ہے ، بے چینی رہتی ہے دل ودماغ میں، خاص طور پر جب میں نماز پڑھ کر آفس میں کے لیے نکلتاہوں اس وقت مجھے سکون نہیں ملتاہے ، ہر وقت سوچتا رہتاہوں کہ کہیں کسی کو میری کوئی بات بری نہ لگ جائے ورنہ کوئی میرے ساتھ برا کرے گا، جب کہ میں پانچ وقت کا نماز ی ہوں، تلاوت اور اذکار روزانہ کرتاہوں۔