• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 603508

    عنوان: عمرہ نصیب ہونے کے لئے کوئی دعا بتادیں

    سوال:

    سوال : میری بڑی خواہش ہے کہ میں عمرہ پر جاوں اب تک کوئی راستہ نہیں بنا ، حج اور عمرہ نصیب ہونے کے لئے کوئی دعا بتادیں، ویزا aسودی عرب میں چاہتی ہو کہ میرا لگ جائے تاکہ میں وہاں رہکر اللہ کے گھر کی زیارت بار بار کرسکوں اور بیرون ملک جانے کے ، لئے کوئی دعا بتادیں۔ جزاک اللہ خیر کثیر

    جواب نمبر: 603508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 584-466/D=07/1442

     (۱) اللہ تعالی سے نماز کے بعد دعا کیا کریں کہ عمرہ کی سعادت نصیب فرمادے اور اس کے وسائل پیدا فرمادے۔

    (۲) دو رکعت صلاة الحاجة پڑھ کر دعا کریں۔

    (۳) نمازیں پوری پابندی سے پڑھیں کوئی نماز قضا نہ ہو اور درود شریف کی کثرت رکھیں۔

    (۴) دل میں ارادہ ہے اور کوشش جاری ہے تو عمل کی صورت نہ بھی پیدا ہوئی تو بھی ان شاء اللہ عمل کا ثواب ملے گا۔

    (۵) بیرون ملک کس مقصد سے جانا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند