متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 603359
كوئی دعا یاوظیفہ بتائیں جس سے لڑكا خاندانی شریف لڑكی سےشادی كرنے پر راضی ہوجائے
میرا بیٹا چوبیس سال کا ہے بہت فرماں بردار ہے بہت خیال رکھنے والا ہے اسے تعلیم کے لئے مارشش بھیجا تھا وہاں سے بغیر کسی برائی کے واپس آگیا لیکن وہاں ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی لڑکی کے والد کی ساری زندگی تبلیغ میں گزری اب انتقال ہوچکا ہے لیکن لڑکی دین کی طرف بلکل نہیں ہے اور میرا بیٹا اس سے شادی کرنا چاہتا ہے تاکہ اسے مارشش کی شہریت مل جائے اور اس کی زندگی میں آسانیاں آجائیں لیکن مجھے اس لڑکی کے طور طریقے پسند نہیں اس کی بے باکی اور کھلا ماحول سے مجھے بہت تشویش ہے بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ سمجھنا نہیں چاہتا بس کوئی۔ دعا بتادیں کہ اس کا دل کسی دین دار خاندانی لڑکی کی طرف مائل ہوجائے وہ خود بھی نماز روزے اور دین سے اتنا قریب نہیں ہے ڈر ہے کہ بلکل ہی دین سے بے بہرہ نہ ہوجائے ماں ہو۔ تو چاہتی ہوں کہ ایسی لڑکی ہو جو ہماری نسلوں کی دین کے مطابق پرورش کرے اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
جواب نمبر: 603359
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 756-574/H=07/1442
ہر نماز کے بعد اور رات کو سونے سے قبل وضوء کرکے اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف اور درمیان میں تین دفعہ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (القرآن الکریم: پ: 19 سورة الفرقان، رکوع: 4) آیت شریفہ کو پڑھ کر اپنی تمام اولاد بالخصوص مذکور فی السوال بیٹے کے لئے دلسوزی کے ساتھ دعاء کیا کریں اللہ پاک آپ کو اور اولاد کو نیز تمام متعلقین کو شرور و فتن سے محفوظ رکھے دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے نوازے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند