• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60288

    عنوان: كیا یہ زنا كہلائے گا؟

    سوال: میری عمر پچیس سال ہے اور میں بہت شرمند ہ ہوں، میں نے توبہ کی اور اللہ سے معافی بھی مانگی ۔ خالہ کی بیٹی اور میں عریاں حالت میں تھے ،ہماری شرم گاہ ایک دوسرے سے لگے ہوے تھے مگر ایک دوسرے میں داخل نہیں ھوئے ۔کیا اب ہم زانی ھیں؟ اور ہمارے گناہ کے مطابق ہماری سزا اور کفارہ بتلائیں۔ اس بات کو 4 سال ہو گئے ، چار سال سے میں بہت شرمند ہ ہوں۔اور یہ بات ھم نے کسی کو نہیں بتائی۔

    جواب نمبر: 60288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 927-927/M=9/1436-U صورت مسئولہ میں آپ دونوں زانی نہیں کہلائیں گے تاہم دونوں کے درمیان جو فعل بھی ہوا شریعت کی نظر میں وہ بھی ناجائز اور حرام کا ارتکاب ہوا، اس کی معافی کے لیے پکی سچی توبہ کریں اور آئندہ دونوں ایک دوسرے سے سخت پردہ رکھیں، خیال دل میں آئے تو اس کو دوسری جانب پھیردیں۔ اور اگر اب تک شادی نہ ہوئی ہو اور کوئی عذر بھی نہ ہو تو جلد شادی کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند