• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 602568

    عنوان:

    مستند دعاؤں كی كتاب كا نام بتائیں؟

    سوال:

    کوئی ایسی کتاب کا نام بتا دیں جس میں مستند دعائیں ہوں۔

    جواب نمبر: 602568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 466-353/D=06/1442

     مناجات مقبول، الحزب الاعظم، مقبول و مسنون دعائیں، ان ناموں سے کتابیں بازار کے دینی کتب خانوں میں ملتی ہیں۔

    ”مناجات مقبول“ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کی جمع فرمودہ ہے۔

    ”مقبول و مسنون دعائیں“کے نام سے مختلف اکابر نے مجموعہ تیار کیا ہے۔ مولانا عاشق الٰہی صاحب رحمہ اللہ میرٹھی، مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی رحمہ اللہ وغیرہم، اسی طرح ”بیان الدعا“ کے نام سے ایک بہت عمدہ مجموعہ حضرت مولانا محمد عاقل صاحب شیخ الحدیث مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور نے تیار کیا ہے، یہ بھی سہارنپور کے کتب خانوں سے مل جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند