متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 602532
خواب میں درود پڑھنا؟
گزارش ہے مکمل حوالہ اور ثبوت کے ساتھ فتوی درکار ہے ؛
1 - یہ درودوسلام والا درودشریف زادالسعید میں حدیث مبارکہ نمبر 17 کا حصہ مبارک ہے - فضایل درودوسلام میں بھی ہے اللہم صل علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم سعایہ کے حوالہ سے خواب آنے سے کچھ دن پہلے دن کے وقت اللہ سے دعا کی تھی اللہ میری رہنمائی فرمائیں درودوسلام کونسا پڑھا کروں جو اللہ کے ہاں بہت مقبول ہو خواب میں زاعفرانی رنگ اور زیر زبر کی ساتھ میں نے اور میرے بیٹے محمد عبداللہ عاطف نے پڑھا 2 - خواب کی تعبیر کیا ہے ؟
3 - کیا یہ درودشریف مستنعد حدیث مبارکہ سے صیح ثابت ہے اور یہ ضعیف حدیث مبارکہ تو نہیں؟
4 - کیا اس کو مستقل پڑھنا اور لوگوں کو پڑھنے کی دعوت دی جا سکتی ہے ؟ جزاک اللہ خیرا
جواب نمبر: 602532
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 440-413/M=06/1442
(۱، ۲) خواب اچھا ہے اور اس میں اشارہ مثبت ہے۔
(۳، ۴) درود مذکور حدیث سے ثابت ہے اس کو مستقل پڑھ سکتے ہیں اور دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند