• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 602339

    عنوان:

    اللہم اغفر وارحم وانت خیرالرّٰحمین پڑھنے کے فوائد كیا ہیں؟

    سوال:

    اللہم اغفر وارحم وانت خیرالراحمین کاورد کرتے رہنے سے کیا فوائد دنیا اور آخرت میں حاصل ہوں گے ؟

    جواب نمبر: 602339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 405-314/D=06/1442

     دلجمعی اور حضور قلب سے پڑھا جائے تو دنیا و آخرت میں بے انتہا فوائد حاصل ہوں گے ان کا کوئی شمار نہیں کرسکتا۔

    آخرت میں گناہوں کی معافی، عذاب سے حفاظت، ہر ہر قدم پر رحمت اور غفران کا ظہور حتی کہ اس کے فضل و کرم سے جنت میں داخلہ رحمت و غفران کا ہی ثمرہ ہوگا۔

    دنیا میں رحمت کا ظہور کس کس طرح ہوتا ہے اس کا آدمی تصور ہی نہیں کرسکتا مثلاً صحت و عافیت کا نصیب ہونا، رزق کا میسر ہونا، بیماری، مصائب کا دور ہونا، نفس و شیطان کے کید سے حفاظت، اعداء کے شرور و مکاید اور حسد سے محفوظ رکھنا سب اس کے رحمت وغفران کا ثمرہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند