• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 602113

    عنوان:

    عمر 26 سال ہوگئی‏، رشتے کے لئے كوئی دعا یا وظیفہ ؟

    سوال:

    میری عمر چھبیس سال ہے لڑکی ہوں۔ شادی کے حالات نہیں بنتے ۔پہلے نوکری نہیں ہوئی۔اب شادی کے لیے حالات خراب کی وجہ سے ہم کسی کو رشتے کا کہ نہیں پاتے خود سے آج تک کسی نے کہا نہیں ۔دو عالم حضرات سے پوچھا انہوں نے کہا بندش ہے ۔بندش کا بتا دیں میں کیا کروں ؟کہیں سے روحانی علاج کرواؤں یا اچھے وقت کا مزید انتظار کروں۔شکریہ۔

    جواب نمبر: 602113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:405-284/sn=6/1442

     معاشرے میں امیر غریب، کم تعلیم یافتہ زیادہ تعلیم یافتہ ہرسطح کے لوگ ہوتے ہیں، جہاں سے ”ہاں“ کی امید ہو وہاں رشتہ کے لئے بات کرلینی چاہئے ، عمر کافی ہورہی ہے ، مزید رکے رہنا ٹھیک نہیں ہے ، کوشش جاری رکھنی چاہئے ، اور ساتھ ساتھ درج ذیل عمل بھی کرتی رہیں :

    (الف)روزانہ اول آخر درود شریف کے ساتھ گیارہ سو گیارہ مرتبہ“یالطیف”پڑھنے کا معمول بنائیں، بہتر ہے کہ بعد نماز عشاء سونے سے قبل یہ عمل کریں، ان شاء اللہ حسب منشا رشتہ آجائے گا۔

    (ب) روزانہ آیت الکرسی اور معوذتین اول اخیر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں نیز گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت کا معمول بنائیں۔ اگر کوئی بندش وندش ہوگی بھی تب بھی ختم ہوجائے گی ان شا ئاللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند