متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 602073
دعائے كمیل پڑھنا كیسا ہے؟
دعاء کمیل کاپڑھنا جائز ہے ؟ شیعہ کے نزدیک یہ دعاء پڑھنے کا معمول ہے ظاہری طور پر یہ دعا بڑی پرکشش ہے ، نیز یہ کہ شیعہ کے نزدیک یہ صحابی سے منقول ہے ۔
جواب نمبر: 60207322-Aug-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:396-727/sd=1/1443
تحقیق سے معلوم ہوا کہ دعائے کمیل شیعہ حضرات کے ہاں بہت معروف ہے اور ان کے یہاں اس سلسلے میں من گھڑت باتیں رائج ہیں، اس دعا کو پڑھنا صحیح نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا نام حافظ ذو النورین ہے۔ میں بارہ
بنکی کا رہنے والا ہوں۔ میں اس وقت سعودی عرب میں کام کررہا ہوں۔ میں چھ مہینے
پہلے یہاں پر آیا ہوں۔ میرے گھر میں بہت سی پریشانیاں ہیں۔ ہمارے اوپر بہت سا قرض
ہے۔ میں بہت مشکل کے بعد یہاں پر آیا ہوں۔ لیکن انڈیا میں ایک لڑکی کی وجہ سے بہت
پریشان تھا۔ یہاں پر بھی اس کی یاد بہت آتی ہے۔ ذہن میں ہر وقت برے خیالات آتے
رہتے ہیں۔ میرے اندر مشت زنی کی بھی عادت ہے جس کی وجہ سے میری صحت بہت خراب ہے۔
میرا کام میں من بھی نہیں لگتا ہے۔ میں بہت بڑا گناہ گار ہوں۔ میں بار بار توبہ
کرتا ہوں لیکن پھر گناہوں میں پڑ جاتا ہوں۔ میں نماز کا پابند ہوں، میں قرآن بھی
پڑھتا ہوں۔ مہربانی کرکے اللہ کے واسطے کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں،جس سے میں ان
مشکلوں سے آزاد ہوجاؤں۔ (۱)میری
ساری بری عادتیں چھوٹ جائیں۔ (۲)میرے
کام میں من لگنے لگے۔ (۳)مجھے
سچی توبہ نصیب ہو۔ (۴)میرے
دل میں برے گندے خیال نہ آئیں۔ (۵)میرے
گھر کی پریشانیاں ختم ہوجائیں۔ (۶)میرا
دل یہاں پر لگنے لگے۔ (۷)میری
ساری فکر دور ہوجائے۔ (۸)کسی
کی بھی یاد نہ آئے۔ (۹)اللہ
تعالی مجھے اس ملک میں کامیاب کرے۔ (۱۰)میری
بیماری دور ہوکر میری صحت بن جائے۔ مہربانی کرکے مجھے جواب ضرور دیجئے گا۔ میں بہت
پریشان ہوں۔ آپ کی دعاؤں کا طالب
میری
شادی کو ہوئے تقریباً پانچ سال ہوگئے ہیں او رمیں ابھی تک بے اولاد ہوں۔ شادی کے
پہلے ہی سال سے میں ڈاکٹروں کے چکر لگارہا ہوں، اور تقریباً آٹھ ڈاکٹر بدل چکاہوں،
لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا یہاں تک کہ ایک ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کو اولاد نہیں ہوگی۔
آپ ٹیسٹ ٹیوب بے بی پلان کرائیں جو میں نے صاف انکار کردیا کہ اگر اولاد نہیں ہوتی
تو نہ سہی میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی پلان نہیں کرواؤں گا۔ اس کے بعد میں تین ڈاکٹروں کے
پاس گیا اور انھوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، اللہ نے چاہا تو آپ کو ضرور
اولاد ہوگی ان شاء اللہ۔ اب میں بالکل تھک چکا ہوں ، ایک تو ڈاکٹروں کی دوائی
کھانے سے اور دوسرے اس مہنگائی میں ان کی فیس سے۔ ایک جگہ میں نے پڑھا کہ جب کوئی
چیز نہ ملے تو اس کو اللہ کے سپرد کر دو جو تیرے حق میں اچھا ہوگا وہ ضرور ہوگا۔
یہاں میں دو باتیں بتاؤں کہ جب میری شادی ہوئی تو دوسرے مہینے میری بیوی کی طبیعت
خراب ہوئی تو پتہ نہیں کیسے میرے دماغ میں یہ بات آگئی کہ میری تنخواہ ........
نكاح كے سلسلے میں استخارہ كس طرح كرنا چاہیے؟
3308 مناظررشتہ بچانے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں
2667 مناظرحفاظتی اذکار دورانِ حیض پڑھنا
3824 مناظرمیرے ابو کے جسم کا بایاں حصہ وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر کہتا ہے کہ یہ لمبا علاج ہے، لیکن وہ دن بدن کمزور ہوتے جارہے ہیں۔ دوائی بھی نہیں کھائی جاتی۔ آپ سے گزارش ہے خصوصی دعا فرمائیں اور کوئی وظیفہ عنایت فرماویں۔
1272 مناظرکسی بزرگ کے نام کے ساتھ رضی اللہُ تعالیٰ عنہا لگانا
3801 مناظر