متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 602058
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کلمہ لا الہ الا اللہ کے ذریعہ دعا ختم کرنا شرعاً کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 602058
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 366-309/M=05/1442
کلمہ طیبہ ( لا الہ الا اللہ) کے ذریعہ دعا ختم کرنا ثابت نہیں، لہٰذا اس کا معمول نہ بنایا جائے، اختتام پر درود شریف اور آمین پڑھنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند