• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 601430

    عنوان:

    تلاوت كرتے ہوئے مسجد سے نكلنے والا دعا پڑھے گا یا نہیں؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص مسجد کے اندر قرآن کی کوئی بڑی سورت کی تلاوت شروع کرے اور تلاوت کرتے کرتے مسجد کے باہر آجائے تو کیا اس دوران مسجد سے نکلنے کی دعا پڑھنے کے لئے اپنی تلاوت موقوف کرنا پڑے گی۔

    جواب نمبر: 601430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 257-261/D=05/1442

     صورت مسئولہ میں بہ ظاہر تلاوت روک کر مسجد سے نکلنے کی دعا پڑھ لینا بہتر معلوم ہوتا ہے، کیونکہ تلاوت کا مقصد ثواب کا حصول ہے، جو دعا پڑھنے سے فوت نہیں ہوگا، جیسا کہ فقہاء نے تلاوتِ قرآن کے وقت اذان ہونے کی صورت میں فرمایا ہے کہ تلاوت موقوف کرکے اذان کا جواب دے، کیونکہ تلاوت کا مقصد ثواب ہے جو اذان کے جواب سے فوت نہیں ہوگا۔

    في الدر: ویجیب ․․․․․․ من سمع الأذان ولو جنباً لا حائضاً ونفساء ․․․․․․ بخلاف قرآن ۔

    وفي الرد: لأنہ لا یفوت ، جوہرة ، ولعلہ لأن تکرار القراء ة إنما ہو للأجر فلا یفوت بالإجابة ، بخلاف التعلم ، فعلی ہذا لو یقرأ تعلیماً أو تعلماً لا یقطع ۔ سائحاني ۔ (2/66، ط: زکریا، باب الأذان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند