• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60072

    عنوان: میرے والد صاحب عالم دین فاضل دیوبند ہیں، ماشاء اللہ ، باصلاحیت بھی ہیں، لیکن گھر میں سب لوگ ان سے پریشان ہیں، روزانہ معمول ہے کسی بات پر جھگڑلینا ، یہ معمول بہت دنوں سے چل رہا ہے،

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد صاحب عالم دین فاضل دیوبند ہیں، ماشاء اللہ ، باصلاحیت بھی ہیں، لیکن گھر میں سب لوگ ان سے پریشان ہیں، روزانہ معمول ہے کسی بات پر جھگڑلینا ، یہ معمول بہت دنوں سے چل رہا ہے، لیکن پچھلے آٹھ دس سال سے بہت زیادہ ہوگیاہے، بلاوجہ غصہ کرنا ، اس بات سے گھر کا ہر فرد بیمار ہوگیا ہوچکا ہے ، ذہنی طورپر بھی اور جسمانی طورپر بھی میں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی ، اس وقت کے لیے سمجھ بھی جاتے ہیں ، لیکن دوسرے دن وہی حال ، گھر بالکل جہنم بن چکاہے، کسی بھی دوست و احباب سے نہیں ملنا نہ کسی رشتہ دار سے ملنا، کچھ نہیں پورے دن ٹی وی دیکھنا اور نماز کے وقت نماز پڑھنا اور تھوڑامطالبہ بھی کرلیتے ہیں، دن بھر یہی معمول ہے ، ہم لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں ۔ براہ ، کرم، ان کی روشنی میں میری کچھ مدد کرسکتے ہیں تو کریں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 60072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 744-743/N=9/1436-U گلاس وغیرہ میں پاین لے کر سات مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کردیں، پھر وہ پانی والد صاحب کو پلائیں، یہ عمل روزانہ کم ازکم تین مرتبہ ضرور کریں، ارو مسلسل ۴۰/ روز تک کریں، ان شاء اللہ اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے؛ کیونکہ تسمیہ میں اللہ تعالیٰ کی دو اہم صفات: رحمن اور رحیم آتی ہیں، جن کا خاصہ رحمت ومہربانی ہے۔ اور اگر ۴۰/ دن میں خوب افاقہ نہ ہو، تو یہ عمل اس کے بعد بھی جاری رکھیں۔ اور پہلی فرصت میں گھر سے ٹی وی نکال دیں؛ کیونکہ گھر کے ماحول کی ابتری اسی کی نحوست معلوم ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند