• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59810

    عنوان: میرے والد کا انتقال 2010میں ہواتھا، اس کے بعد سے میں نے کبھی ان کو کبھی خواب میں نہیں دیکھا، نہ سنا ۔ ۲۴ مئی، 2015کے شام میں عصر کی نماز سے پہلے میں سورہا تھا ، اپنے گھر میں اور خواب میں میرے والد صاحب کی آواز میں نے اس طرح سنی کہ میں کسی آفس میں بیٹھا ہوں اور ایک فون کال آیا اور جب میں نے اس کو رسیو کیا تو وہ میرے والد صاحب تھے ، (اللہ ان کو جت میں اونچا مقام عطا فرمائیں، آمین) جو فرمارہے تھے کہ تم کب آؤ گے ، آسکتے ہو تو آج آجاؤ ، میں نے ان کی آواز سنی اور تھوڑا دکھی ہوا اور جواب دیا ، جی ، بابو جی ، میں آج آپ کی طرف چکر لگا تاہوں۔ حضور والا، براہ کرم، تعبیر بتائیں۔ اللہ کا فضل ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتاہوں اور اللہ کے کرم سے ہر روز ایک پارہ پڑھتاہوں اور دن میں چھ بار سورة نوح پڑھتاہوں۔

    سوال: میرے والد کا انتقال 2010میں ہواتھا، اس کے بعد سے میں نے کبھی ان کو کبھی خواب میں نہیں دیکھا، نہ سنا ۔ ۲۴ مئی، 2015کے شام میں عصر کی نماز سے پہلے میں سورہا تھا ، اپنے گھر میں اور خواب میں میرے والد صاحب کی آواز میں نے اس طرح سنی کہ میں کسی آفس میں بیٹھا ہوں اور ایک فون کال آیا اور جب میں نے اس کو رسیو کیا تو وہ میرے والد صاحب تھے ، (اللہ ان کو جت میں اونچا مقام عطا فرمائیں، آمین) جو فرمارہے تھے کہ تم کب آؤ گے ، آسکتے ہو تو آج آجاؤ ، میں نے ان کی آواز سنی اور تھوڑا دکھی ہوا اور جواب دیا ، جی ، بابو جی ، میں آج آپ کی طرف چکر لگا تاہوں۔ حضور والا، براہ کرم، تعبیر بتائیں۔ اللہ کا فضل ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتاہوں اور اللہ کے کرم سے ہر روز ایک پارہ پڑھتاہوں اور دن میں چھ بار سورة نوح پڑھتاہوں۔

    جواب نمبر: 59810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 733-730/N=8/1436-U آپ اپنے والد مرحوم کے لیے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کیا کریں اور دعائے مغفرت بھی، اور گاہے گاہے ان کی قبر پر حاضری بھی دیا کریں اور وہاں بھی کچھ پڑھ کر انھیں بخش دیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند