متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 59743
جواب نمبر: 5974301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 697-697/N=8/1436-U امتحان اور اس کا نتیجہ آنے تک روزانہ یَا نَاصِر ۳۰۰ مرتبہ پڑھیں اول وآخر ۱۱، ۱۱/ بار درود شریف کے ساتھ، ان شاء اللہ امتحان میں کامیابی حاصل ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
معمولات كے لیے مستند دعائیں اور قرآنی آیات پر مشتمل تعویذات كی کتابوں كے نام بتائیں؟
4228 مناظرسوال سے پہلے اپنے مختصر سے حالات بتاتا چلوں کہ بندہ کی عمر 20سال ہے۔ یونیورسٹی میں عصری تعلیم حاصل کررہا ہے۔ الحمد للہ پانچ وقت نماز کا پابند اورتبلیغی جمات سے تعلق ہے۔ اور مشت زنی، فلم دیکھنے ، بدنظری سے اللہ نے بچایا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں جو کچھ مطالعہ کرتا ہوں پرچہ میں جاکر شبہ میں پڑکر غلط کرجاتا ہوں۔ بہت پریشان ہوں۔ گھر والے بھی حیران ہیں کہ کیا ہو رہاہے۔ برائے مہربانی جواب دیں۔
1924 مناظراللہم اغفر وارحم وانت خیرالرّٰحمین پڑھنے کے فوائد كیا ہیں؟
3519 مناظرمیری ایک بہن نے ماں باپ کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر کے کورٹ میرج کر لی تھی۔ ہم لوگ اس شادی پر راضی نہیں تھے، کیوں کہ وہ لڑکا بالکل جاہل اور دوسری برادری کا تھا اور بالکل بھی کفو نہ تھا، جب کہ میری بہن ایک ڈاکٹر تھی۔ ان کے اس فعل کے بعد ابو نے مجبوری میں نکاح اور رخصتی بھی کردی۔ شادی کے دس سال کے بعد میری بہن کو خلع لینا پڑا، کیوں کہ اس لڑکے نے ہیروئن کا نشہ کرنا شروع کردیا تھا اور کچھ بھی کام نہ کرتا تھا۔ اب معاملہ میری چھوٹی بہن کا ہے جو اس لڑکے کے بھانجے کے ساتھ شادی پر بضد ہے۔ میری بہن نے ماسٹر کیا ہے اور وہ لڑکا ابھی تو پڑھ ہی رہا ہے اور خاندان میں سب جاہل ہیں۔ میری بہن والدین سے بہت بدتمیزی کرتی ہے۔ کسی کی بات نہیں سمجھ رہی ہے، ہمارے گھر سے دو تین دفعہ تعویذ بھی نکلے ہیں۔ اس کو والدین کی ضعیفی اور بیماری پر بھی ترس نہیں آتا ۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں گھر سے نہ بھاگ جائے۔ پھر یہ رسوائی والدین نہیں جھیل سکتے۔دونوں دل کے مریض ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ کوئی جادو کا بھی چکر ہے۔ بہت دعا کررہے ہیں ،سورہ بقرہ بھی پڑھ رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزا دے، بہن کو راستہ پر لانے کے لیے کوئی عمل بتا دیں۔
3041 مناظر