• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59601

    عنوان: ایسا کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں جس سے دوست احباب ، رشتہ دار ، جاننے والا سب عزت کریں اور محبت سے پیش آئیں۔

    سوال: ایسا کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں جس سے دوست احباب ، رشتہ دار ، جاننے والا سب عزت کریں اور محبت سے پیش آئیں۔

    جواب نمبر: 59601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 821-833/H=8/1436-U اپنا کچھ مال دوسروں پر خرچ کردیں دوسروں کے مال میں طمع نہ رکھیں دوسروں کو فائدہ پہنچائیں دوسروں سے فائدہ کے حصول کی امید نہ رکھیں، سب سے حسن اخلاق سے پیش آئیں کسی کا حق نہ دبائیں اگر کوئی ظلم وزیادتی کرے تو اُس کو معاف کردیں کسی کی حق تلفی نہ کریں، سب کے حق میں دعائے خیر کرتے رہیں اور یہ سب کام اخلاص سے کریں، یعنی اللہ پاک کی رضا وخوشنودی حاصل کرنے کی نیت رکھیں، حب جاہ اور حب مال سے مجتنب رہیں، دوست احباب رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک رواداری کا اعلیٰ درجہ اختیار کریں وقتاً فوقتاً مالی ہدیہ وتحفہ بھي پیش کرتے رہیں ان کے دکھ درد میں حسب موقعہ شریک رہیں، جب اخلاص سے ان کاموں کو کرتے رہیں گے تو ان شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں سب عزت ومحبت سے پیش آتے رہیں گے اور خوب سمجھ لیں کہ سب لوگوں کے قلوب اللہ پاک کے قبضہ واختیار میں ہیں وہ جب چاہے جس طرح چاہے جیسے چاہے جس کی طرف چاہے پھیر دیتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند