• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59016

    عنوان: گناہ سے کیسے بچے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مجھ سے ایک گناہ بار بار سرزد ہوتا ہے میرے لاکھ کوششوں کے باوجود بھی مجھ سے پھر وہی گناہ ہوتاہے جب مجھ سے گناہ ہوتاہے تو میں شرمندہ ہوتا ہوں کہ میں نے یہ کیا کیا لیکن پھر بھی میں وہی گناہ کرتا ہوں ۔ آپ صاحبان مہربانی کرکے مجھے اس گناہ سے بچنے کا کوئی طریقہ بتائیں کہ میں اس گناہ سے بچو۔

    جواب نمبر: 59016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 557-547/N=7/1436-U گناہ سے بچنے کے لیے آپ ہمت سے کام لیں، گناہ کے علاوہ اسباب گناہ سے بھی بچنے کا اہتمام کریں اور لاَ حَوْلَ ولاَ قوةَ إلا باللہِ کثرت سے پڑھا کریں۔ ان شاء اللہ گناہ سے بچنا آسان ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی نافرمانی سے بچنے کی توفیق عنایت فرمائیں۔ آمین ====================== جواب صحیح ہے؛ البتہ مزید یہ عرض ہے کہ کسی متبع سنت شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور ان سے اپنے احوال بتاکر اصلاح لیتے رہیں، ان شاء اللہ گناہوں سے بچتے رہیں گے۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند