• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 58900

    عنوان: كالا جادو كا علاج

    سوال: (۱) کالا جادو کے تعلق سے مجھے صحیح جانکاری نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی پر کالا جادو کردیا گیاہو تو کیا اس کے علاج کے لیے عامل کے پاس جانا ضروری ہے؟یا اگر وہ از خود نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کے فرمان کے مطابق قرآن کی آیتوں کو پڑھے اللہ تعالی پر پورا بھروسہ کرتے ہوئے تو کیا اس سے فائدہ ہوگا؟ (۲) براہ کرم، قرآن کی روشنی میں کالا جادو کے علاج کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں جسے پابندی سے پڑھ سکیں کسی عامل سے صلاح مشورہ کی ضرورت نہ پڑے ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 58900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 419-419/Sd=8/1436-U (۱) سحر کے علاج کے لیے عامل کے پاس جانا ضروری نہیں ہے، از خود بھی سحر کے علاج سے متعلق قرآنی آیات اور اَوراد وظائف پڑھنے سے فائدہ ہوتا ہے، تاہم متبع سنت عامل سے رجوع کرنا ناجائز بھی نہیں ہے، اگر وہ جائز طریقے پر سحر کا علاج کرے، تو اس میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ (۲) اس کے لیے فرض نمازوں کے بعد اور سوتے وقت سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس پڑھنے کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند