• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 58756

    عنوان: درود ابراہیمی کا صیغہ

    سوال: (۱) کیا یہ بھی درود ابراہیمی کا صیغہ ہے کہ :” اللہم صلی علی محمد و علی آلہ محمد کما صلیت و باکت علی ابراہیم انک حمدمجید “ (۲) اور کیا یہ درود پاک بھی صحیح ہے ؟ ”اللہم صلی علی محمد و عالی آلہ وسلم کما تحب و ترضی لہ “

    جواب نمبر: 58756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 361-361/Sd=7/1436-U (۱) مذکورہ درود احادیث سے ثابت ہے، لیکن جو درود درودِ ابراہیمی سے معروف ومشہور ہے وہ دوسرا ہے، جو نماز میں تشہد کے بعد پڑھا جاتا ہے۔ (أربعون حدیثاً للنیسابوري وحدیث السراج بروایة الشحامي) (۲) صحیح ہے، حدیث سے ثابت ہے۔ (القول البدیع، ص: ۱۲۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند