• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 58624

    عنوان: کیا ہماری دعا خود پڑھی ہوئی اپنے لیے کسی عامل وغیرہ سے زیادہ کارگر نہیں ہوسکتی ؟

    سوال: میرے اوپر اثرات بتاتے ہیں ، بہت سارے عاملوں کو دکھایاگیا ، سب عمل کرتے ہیں پر مجھے یقین اور فائدہ نہیں لگتا، کیا ہماری دعا خود پڑھی ہوئی اپنے لیے کسی عامل وغیرہ سے زیادہ کارگر نہیں ہوسکتی ؟ مثلاً تعویذ وغیرہ وغیرہ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 532-528/H=6/1436-U دلسوزی کے ساتھ اپنے دیگر لوگوں کے حق میں دعاء کا اہتمام اصل ہے بشرطیکہ شرائط وآداب کی پوری رعایت کے ساتھ کی جائے، عاملین کے عمل اور تعویذ کی حیثیت دعاء مقبول کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند