عنوان: سے جادو گر کے شر سے بچنے کا کیا طریقہ ہے جو جادو گر اپنے شیطان جنات سے لوگوں کو پاگل کرتاہو
سوال: سے جادو گر کے شر سے بچنے کا کیا طریقہ ہے جو جادو گر اپنے شیطان جنات سے لوگوں کو پاگل کرتاہو ، میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے اور طلاق کرواتاہو ، شیطان جنات کے ذریعہ اور یہاں تک کہ جان سے بھی مارتاہے ، لوگوں کو اپنے لا محدود شیطان جنات کی طاقت سے ، یہ معاملات میں نے خود یکھے ہیں یعنی مجھ پر بھی ہوئے ہیں یہ۔
براہ کرم، ایسے جادو گروں کا حال بتائیں ، یعنی شرعی معلومات نہ ہو، انفرادی طورپر کوئی ایسے جادو گروں کے شیطان کے شر سے کوئی خود کو کیسے بچاے، یا جنات سحر جادو کی زندگی کو تباہ کردیتے ہیں ، سالوں سال تنگ کرکے۔ شکریہ
جواب نمبر: 5850001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 613-613/M=6/1436-U
صبح وشام یہ آیات وادعیہ پڑھ کر دم کرلیا کریں: معوذتین (سورہٴ فلق سورہٴ ناس) فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّہَ سَیُبْطِلُہُ إِنَّ اللَّہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ․
اور یہ دعا: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّہِ التَّامَّةِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّةٍ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․ اللہ تعالیٰ آپ کو جنات وشیاطین اور جادوگر کے شر سے حفاظت فرمائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند