• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57875

    عنوان: کوئی ایسی دعا یا وظیفہ بتائیں جسے پڑھ کر ایمان اور یقین اسلام پر مضبوط ہوجاتا ہے اور ساتھ میں کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں جس کے پڑھنے سے ایمان پر خاتمہ ہوتا ہے۔

    سوال: کوئی ایسی دعا یا وظیفہ بتائیں جسے پڑھ کر ایمان اور یقین اسلام پر مضبوط ہوجاتا ہے اور ساتھ میں کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں جس کے پڑھنے سے ایمان پر خاتمہ ہوتا ہے۔

    جواب نمبر: 57875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 348-345/B=5/1436-U اتباعِ سنت کا اہتمام کریں، روزانہ دن میں اور کچھ رات کے حصہ میں قرآن پاک کی تلاوت کریں، پانچویں نماز اہتمام کے ساتھ پڑھیں، رمضان کے روزے بھی پورے آداب وشرائط کے ساتھ رکھیں۔ سالانہ اپنے پورے مال کا چالیسواں حصہ زکاة نکالیں، تمام حرام کاموں سے اور حرام کمائی سے بچیں اپنے دل میں کسی سے بغض وکینہ نہ رکھیں۔ پھر اس کے بعد حسب ذیل وظیفہ روزانہ صبح وشام پڑھتے رہیں، استغفار ۱۰۰/ مرتبہ، کلمہ طیبہ ۱۰۰/ مرتبہ درود شریف ۱۰۰/مرتبہ تیسرا کلمہ ۱۰۰/ مرتبہ، صبح بھی پڑھیں اور شام بھی پڑھیں، ان شاء اللہ آپ کی مراد حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند