• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57844

    عنوان: میری پچھلے اتوار کو ایک لڑکی کے ساتھ منگی کی دعا ہوئی ، مجھے ایک لڑکے نے ایس ایم ایس کیا میں اس لڑکی کو جانتاہوں اور اس کے ساتھ میرا میل ملاپ ہوا ہے، ، اب میں نے لڑکی سے پوچھا تو اس نے مان لیا کہ ہاں ، میری غلطی تھی، بس مجبوری تھی ، وہ بہت طاقتور ہے اورمیری مجبوری تھی، اب پورے فیملی میں یہ بات سامنے آگئی ہے ، وہ لڑکا بھی نہیں مان رہا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اب شادی کرلے اور مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں؟براہ کرم، بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: میری پچھلے اتوار کو ایک لڑکی کے ساتھ منگی کی دعا ہوئی ، مجھے ایک لڑکے نے ایس ایم ایس کیا میں اس لڑکی کو جانتاہوں اور اس کے ساتھ میرا میل ملاپ ہوا ہے، ، اب میں نے لڑکی سے پوچھا تو اس نے مان لیا کہ ہاں ، میری غلطی تھی، بس مجبوری تھی ، وہ بہت طاقتور ہے اورمیری مجبوری تھی، اب پورے فیملی میں یہ بات سامنے آگئی ہے ، وہ لڑکا بھی نہیں مان رہا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اب شادی کرلے اور مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں؟براہ کرم، بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 57844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 476-469/L=5/1436-U جب تک نکاح نہ ہوجائے اس وقت تک معاملہ آسان رہتا ہے، اس لیے آپ اپنے نفس کو تیار کریں اگر آپ کو اطمینان ہوجائے کہ نکاح ہوجانے کے بعد لڑکی کی طرف سے دل میں کدورت نہیں رہے گی تو ہی نکاح پر اقدام کریں اور اگر لڑکی کی طرف سے دل مطمئن نہ ہو تو شروع سے ہی معاملہ ختم کردیں؛ کیونکہ یہ پوری عمر کا مسئلہ ہوتا ہے اگر بیوی کی طرف سے دل صاف نہیں رہا تو زندکی خوشگوار نہیں گذرے گی اور زندگی میں وہ لطف وسکون میسر نہ ہوگا جو کہ شادی سے مقصود ہے۔ اگر آپ پس وپیش میں ہوں تو بہتر یہی ہے کہ استخارہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند