• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57828

    عنوان: اگر اپنا بڑا بچہ چوری کرلے اور بعد میں بہت معافی مانگے تو کیا کرنا چاہئے؟ وہ بہت معافی مانگ رہاہے، لیکن کیا کروں ، میرے شوہر حیات نہیں ہیں، اور میں کسی اور کو یہ بات بتانا بھی نہیں چاہ رہی ہوں۔ اب میں کیا کروں؟

    سوال: اگر اپنا بڑا بچہ چوری کرلے اور بعد میں بہت معافی مانگے تو کیا کرنا چاہئے؟ وہ بہت معافی مانگ رہاہے، لیکن کیا کروں ، میرے شوہر حیات نہیں ہیں، اور میں کسی اور کو یہ بات بتانا بھی نہیں چاہ رہی ہوں۔ اب میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 57828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 388-398/N=5/1436-U جب وہ معافی مانگ رہا ہے تو معاف کردینا چاہیے، اور اگر اس نے آپ کے علاوہ کسی اور کی چوری کی ہے تو اسے اس کی چوری ہوئی چیز واپس کرنا ضروری ہوگا البتہ اگر وہ معاف کردے تو معاف ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام اولاد کو نیک وصالح بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند