• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57574

    عنوان: کوئی بھی دعا جب زبانی پڑھتے ہیں یا دیکھ کر پڑھتے ہیں تو زبانی اوردیکھ کر پڑھنے میں ثواب اور تاثیر میں کیا فرق ہوتاہے؟

    سوال: کوئی بھی دعا جب زبانی پڑھتے ہیں یا دیکھ کر پڑھتے ہیں تو زبانی اوردیکھ کر پڑھنے میں ثواب اور تاثیر میں کیا فرق ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 57574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 311-308/B=4/1436-U دعا میں اللہ کی طرف دھیان کرنا فرض ہے، لہٰذا خشوع وخضوع کے ساتھ دعا پڑھی جائے خواہ دیکھ کر پڑھی جائے، یا زبانی پڑھی جائے، یکساں اثر رکھتی ہے، تاثیر میں کوئی فرق نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند