متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 57540
جواب نمبر: 57540
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 326-326/N=4/1436-U جو درود لوگوں میں لکھی درود کے نام سے مشہور ہے وہ کسی حدیث سے ثابت نہیں، نیز اس کی جو فضیلت آپ نے نقل کی ہے کہ اسے ایک بار پڑھنے پر ایک لاکھ درود کا ثواب ملتا ہے، اس کی بھی کوئی سند نہیں ہے، البتہ درود لکھی کا مضمون صحیح ہے اور افضل درود د، درودِ ابراہیمی ہے جو نماز میں التحیات کے بعد پڑھا جاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند