• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57401

    عنوان: حضرت جو بھی کام کرنا چاہو توکسی نہ کسی طرح سے رکاوٹ پیش آجاتی ہے۔ ملازمت کے لیے کہیں سے پہلے پکا ہوجاتا ہے پھر کوئی نہ کوئی وجہ سے منع ہوجاتاہے۔ میری پریشانی کا حل بتائیں۔

    سوال: حضرت جو بھی کام کرنا چاہو توکسی نہ کسی طرح سے رکاوٹ پیش آجاتی ہے۔ ملازمت کے لیے کہیں سے پہلے پکا ہوجاتا ہے پھر کوئی نہ کوئی وجہ سے منع ہوجاتاہے۔ میری پریشانی کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 57401

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 294-270/N=4/1436-U استغفار کی کثرت کریں، ان شاء اللہ کاموں میں رکاوٹیں پیش نہ آئیں گی قال اللہ تعالی: وَمَا أَصَابَکُمْ مِنْ مُصِیبَةٍ فَبِمَا کَسَبَتْ أَیْدِیکُمْ وَیَعْفُو عَنْ کَثِیرٍ (سورة الشوری آیت: ۳۰) وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیقٍ مخرجًا ومن کل ہم فرجًا ورزقہ من حیث لا یحتسب․ (مشکاة شریف: ص۲۰۴ بحوالہ مسند احمد وسنن ابو داوٴد اور سنن ابن ماجہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند