• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 56433

    عنوان: دعا میں ہاتھ كس طرح ہونے چاہئیں

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ایک عالم نے بتایا کہ دعا میں دونوں ہاتھوں کو نہ ملانا سنت ہے اور کسی عالم سے پوچھا تو انہوں نے اس بات سے منع فرمادیا اور کچھ اور سنت طریقہ بتایا ، آپ بتائیں کہ اس حال میں کیا کریں؟

    جواب نمبر: 56433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 60-83/L=1/1436-U دعا میں دونوں ہاتھوں کے درمیان کچھ فاصلہ رکھنا دعا کے آداب میں سے ہے، اس کی صراحت فتاوی عالمگیری وغیرہ میں ہے: ”والأفضل في الدعاء أن یبسط کفیہ ویکون بینہما فرجة وإن قلت“ (عالمگیری: ۵/۳۱۸) البتہ دونوں ہاتھ ملاکر دعا کرنا بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اس لیے اس طرح دعا کرنے کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند