• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 56359

    عنوان: علمائے دیوبند پر درود نہ پڑھنے كا اتہام

    سوال: علمائے دیوبند کے نزدیک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنا جائز کیوں نہیں ہے؟جب کہ درود و سلام بھیجنے کا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 56359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 19-14/D=1/1436-U ایسا بے بنیاد اتہام حضرات علمائے دیوبند پر آپ نے کیسے لگا دیا۔ التحیات میں السلام علیکم ایہا النبی ورحمة اللہ وبرکاتہ اخیر تک پڑھا جاتا ہے، صلی اللہ علیہ وسلم درود نازل فرمائے اللہ تعالیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور سلامتی نازل فرمائے، اس کے علاوہ مختلف قسم کے درود وسلام کے کلمات اکابر علمائے دیوبند اوران کے متبعین ومنسلکین کے معمولات میں داخل ہیں، حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ نے ”زاد السعید“ کے نام سے ایک رسالہ مرتب فرمایا جس میں بیشمار درود وسلام کے کلمات جمع فرمائے ہیں اسی طرح دیگر علمائے دیوبند نے بھی ایسی کتابیں اور رسالے تحریر فرمائے ہیں جن میں احادیث نبویہ میں وارد درود شریف کے کلمات کو جمع کردیا گیا ہے،اور یہ رسالے وکتابچے اوراد وظائف کے طور پر پڑھائے جاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند