متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 56240
جواب نمبر: 5624001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1498-1498/M=1/1436-U87 تعویذ کا استعمال مطلقاً ممنوع نہیں ہے، اگر تعویذ شرکیہ اور بے معنی کلمات سے پاک ہو اور پہننے والا اس کو موٴثر بالذات نہ سمجھے تو یہ شرک نہیں، اس صورت میں پہننے کی اجازت ہے، لا بأس بالرقی ما لم یکن فیہ شرک (مشکاة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
تلاوت كرتے ہوئے مسجد سے نكلنے والا دعا پڑھے گا یا نہیں؟
102 مناظربرائے
کرم میری رہنمائی فرماویں میں شادی شدہ عورت ہوں۔ لیکن میرے والدین کے گھر کا
ماحول بہت زیادہ خراب ہے۔ ہر ایک ایک دوسرے سے لڑائی کرتا ہے خاص طور پر میرے
والد۔میرے تین بھائی اورایک بہن ہیں۔ دو چھوٹے بھائی کام بھی کررہے ہیں جب کہ میرے
بڑے بھائی کے پاس پیسہ کمانے کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔ ہر وقت میرا گھرلڑائی کے
کلب جیسا لگتا ہے۔ میری چھوٹی بہن بہت اچھی ہے لیکن میرے والد ہمیشہ اس پر شک کرتے
ہیں۔ وہ بہت چھوٹی ہے اورتعلیم یافتہ لڑکی بننا چاہتی ہے۔ میرے والد صاحب ہمیشہ
میری ماں کو تکلیف دیتے ہیں اور بہت سی مرتبہ ان کو مارتے بھی ہیں۔ اب میں ان تمام
صورت حال کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ برائے کرم میری اسلامی طریقہ پر مدد
کریں۔ ان تمام چیزوں کو درست کرنے کے لیے اسلام کیا کہتاہے؟
استخارہ کے بارے میں کیا بیان ہے۔ اگر اس میں ہاں آتا ہے تو اور نہ آتا ہے تو؟ اورکس کس طریقہ سے استخارہ کرسکتے ہیں؟ ایک چیز کے لیے کتنی بار استخارہ کرنا جائز ہے؟
301 مناظرکیا کوئی مسلمان اپنے کسی مسلمان بھائی سے
دعا کراسکتا ہے۔اگر ہاں، توآپ حضرت سے بندہ یونس دعا کی درخواست فرماتاہے۔ مبارک
مہینہ میں خاص کر دعا ؤں میں اس گناہ گار کو یاد فرمالیجئے۔ اللہ تعالی آپ حضرت کی
عمر میں، صحت میں، رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
مہربانی کرکے کوئی ایسی دعا یا وظیفہ بتادیں جس سے میرے روزگار پر کوئی مصیبت نہ آئے (آج کل بہت پریشانی چل رہی ہے)، اور میری ترقی ہوجائے (یا پھر کوئی نیا روزگار مل جائے، کیوں کہ مجھ پر قرض بھی ہیں، اور اکیلا کمانے والا ہوں)۔
340 مناظرمیں بی بی اے کا طالب علم ہوں، اور میرے والد چھ مہینے سے بینک میں منیجر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ میں نے چالیس دن تبلیغ میں گذارے اور حرام اور سود کے بارے میں علم ہوا۔ اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں سود سے بچائے، لیکن میں والد سے بات کرنے نہیں کرپا رہا ہوں۔ میں ان کے لیے دعا کررہا ہوں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ حرام کھاتے ہیں ، ان کی دعائیں قبول نہیں ہوتی ہیں، ایسی صورت حال میں کیا کروں؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں اور کوئی وظیفہ بتائیں جس سے ہم سود خوری سے بچ جائیں۔(۲) یونیورسٹی میں میں ایک لڑکی سے پیار کرتا ہوں ، لیکن میں نے اس سے ابھی یہ نہیں بتایا ہے، جماعت میں جانے سے پہلے وہ میری دوست تھی، جماعت سے آنے کے بعد میں نے اس سے تعلقات ختم کردئیے، لیکن میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں، یہ اور بات ہے کہ وہ موڈرن ہے اور میں باریش۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں اور میرے دونوں مسئلوں کا حل بتائیں۔
292 مناظر