• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 55875

    عنوان: ہر تنگی ، پریشانی، مصبیت ، حاجت ، فکر اور غم کو دور کرنے کا کوئی آسان مجرب وظیفہ بتائیں، نیز ساتھ میں پڑھنے کا مکمل طریقہ بھی بتائیں۔

    سوال: ہر تنگی ، پریشانی، مصبیت ، حاجت ، فکر اور غم کو دور کرنے کا کوئی آسان مجرب وظیفہ بتائیں، نیز ساتھ میں پڑھنے کا مکمل طریقہ بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 55875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1398-1398/M=12/1435-U بسا اوقات تنگی وپریشانی اپنی بداعمالی کا نتیجہ ہوا کرتی ہے اس لیے اعمال کی اصلاح پر توجہ کی ضرورت ہے، صدقہ خیرات سے بھی مصائب وآلام دور ہوتے ہیں، پنجوقتہ نمازوں کی پابندی رکھیں، ہرنماز کے بعد آیت الکرسی اور یہ دعا پڑھا کریں: اللَّھُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْھَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَ قَہر الرجَالِ سوتے وقت سورہ الم نشرح لک الخ تین مرتبہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند