• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 55060

    عنوان: جنات کے شر سے بچنے کے لیے کوئی مجرب دعا بتائیں

    سوال: (۱) حضرت! سنا ہے کہ جنات انسانی عورت کے ساتھ کبھی کبھار ہمبستری کرلیتے ہیں، یہ بھی سنا ہے کہ فلاں کی اولاد جنات سے ہے ، کیا یہ صحیح ہے تو اس کی سزا جنات کو ملے گی؟ تفصیل سے بتائیں۔ (۲)جنات کے شر سے بچنے کے لیے کوئی مجرب دعا بتائیں جو فجر کے بعد پڑھ لی جائے۔

    جواب نمبر: 55060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1258-1258/M=10/1435-U (۱) انسانی عورت کے ساتھ جنات ہمبستری کرسکتے ہیں، ناممکن نہیں ہے، شوہر والی عورت سے جو اولاد ہوگی اس کا نسب شوہر سے ثابت ہوگا، جنات کی طرف نسبت نہیں ہوگی۔ (۲) معوذتین (قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ الخ) پڑھ کر جسم پر دم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند