• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 5503

    عنوان:

    مفتی صاحب میں ایک طالب علم ہوں میری عمر ۲۰/ سال ہے۔میں پڑھنے کے لیے انگلینڈ جانا چاہتا ہوں، جس کے لیے میں نے گزشتہ سال داخلہ لیا ہے اور میرا داخلہ بھی ہوگیا ہے اور تمام اسناد وغیرہ مکمل ہیں۔ بس پتہ نہیں کیوں میرا ویزا کینسل ہوگیا، اور اب میں نے ویزا کے لیے عدالت میں اپیل کی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ چھ مہینوں سے عدالت میں ہے۔ اور ابھی تک میرا ویزا نہیں لگ رہا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ میں پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتا ہوں اور قرآن پاک بھی، اور صدقہ بھی کرتا رہتا ہوں، لیکن ابھی تک میرا ویزا نہیں لگا۔ اس کی وجہ سے میں اور میرے گھر والے بھی بہتپریشان ہیں۔ اور میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ مجھ سے اور میری فیملی سے کچھ لوگ حسد کرتے ہیں اور ہمارے خلاف بھی توہوسکتے ہیں کہ انھوں نے کچھ کیا ہو۔ میرا مطلب کوئی جادو یا تعویذ لیکن متعین نہیں ہے۔ آپ میرے لیے دعا کریں، اور مجھے پڑھنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ یا کچھ بتائیں۔ اور اگر کوئی صدقہ بھی ہو تو بتا دیں۔ دعا میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 701/ ب= 611/ ب

    ہم آپ کے لیے دعا کرتے ہیں کہ آپ کا ویزا آسانی کے ساتھ لگ جائے، اللہ تعالیٰ تمام رکاوٹوں کو دور فرمائے۔ دشمنوں اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھے۔ آپ کثرت سے لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ پڑھتے رہیں۔ اس کے علاوہ 500 مرتبہ لاحوال ولا قوة الا باللہ العلی العظیم اور اول و آخر ۱۱-۱۱ مرتبہ درود شریف بھی پڑھ کر اللہ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند