• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 54723

    عنوان: خود كشی

    سوال: مجھ سے ایک غلتی سرزد ہو گی ہے . جس کا میں کفارہ ادا کرنا چاہتا ہو. وہ یہ ہے . ایک لرکی مجھ سے محبت کرتی تی اور میں بھی کرتا تھا. ایک دفعہ اس نے کہا تو مجھ سے ملنے آو گئے اگر نہیں آے میں حدکشی کر لو گی. عید کا دن تھا میں نہی گیا اور اس کی موت ہوگی. لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے حدکشی کی یا اپنی موت سے مر گی. میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ اپنے موت سے مری ہے . یہی وجہ ہے میں بہت پریشان ہو کچھ کام نہیں کرسکتا. ۱( مہربانی کرکے مجھے کچھ ایسا عمل بتا دے . جس سے مرے اس حطا کا کفارہ ادا ہو . ۲( اور اس کی آحرت بہی ٹیک ہو جاے . ۳( اور میں جاننا چاہتا ہو کا حدکشی کا کویی کفارہ ہے کہ نہی. اگر ہے تو مجے بتا دی جاے . ۴( میں ایسا کیا عمل کرو جس سے اس کو زیادہ ثواب ملے اور اسکی آحرت کی زندگی حوب صورت ہو جاے . شکریہ. آپ کے جواب کا انتظار ہوگا

    جواب نمبر: 54723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1396-298/H=10/1435-U (۱) آپ نے اُس (اجنبیہ لڑکی) سے محبت کی یہ بہت بڑا گناہ ہوا، اس حرکت سے توبہ استغفار کا اہتمام کرتے رہئے اب جب کہ وہ لڑکی وفات پاگئی تو کثرت سے اس کے لیے بھی استغفار کرتے رہیں، قرآن کریم درود شریف نوافل پڑھ کر غربا فقراء مساکین محتاجوں کی ضرورت پوری کرکے یہ دعا کرلیا کریں یا اللہ اس کا ثواب اس کو پہنچادے، دعاء اور ایصالِ ثواب سے امید اس کی آخرت کے سنورنے کی بھی ہے۔ (۲) نمبر (۱) کے تحت جواب آگیا۔ (۳) صورت مسئولہ میں اب وہی حکم ہے کہ جو نمبر (۱) کے تحت لکھا گیا۔ (۴) اس مرحومہ کی آخرت کے سنورنے کی فکر میں گھلنے کے بجائے اپنی آخرت کے اچھا ہونے کی فکر کو اوڑھنا بچھونا بنالیں، ہرکام میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں، حیاة المسلمین (ب) جزاء الاعمال (ج) فضائل اعمال (د) فضائل صدقات کو بکثرت مطالعہ میں رکھیں، نماز، تلاوت ادائے حقوق میں چست رہیں، گناہوں سے بالکلیہ الگ رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند