• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 54039

    عنوان: بہن کو شہوت کے ساتھ چھونا

    سوال: میرے محلے میں ایک شیعہ رہتاہے ، میری اور اس کی اکثر بات چیت ہوتی رہتی ہے ، ایک دن میں اس کو بتا رہا تھا کہ اللہ بہت مہربان ہے جتنے گناہ کرو پھر ایک بار دل سے توبہ کرو تو وہ قبول ہوجاتی ہے اور سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں تو اس شیعہ نے مجھ سے کہا کہ اگر کوئی بھائی اپنی بہن کو شہوت کے ساتھ چھولے اور بعد میں دل سے توبہ /استغفار کرے توکیا توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ میں اس کا جواب نہیں دے سکا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ اور گناہ معاف ہوسکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 54039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1183-971/H=10/1435-U بہن کو بھی شہوت کے ساتھ چھونا حرام ہے تاہم غلبہٴ شہوت سے اتفاقاً یہ گناہ ہوگیا اوراس نے سچی پکی توبہ کرلی تو امید ہے کہ اس کی توبہ قبول ہوگی اور مواخذہٴ خداوندی سے بری ہوجائے گا، حاصل یہ کہ اس گناہ سے توبہ جب کہ سچی پکی ہو تو قبول ہونے میں کچھ مانع نہیں البتہ اگر توبہ ہی میں کوئی شخص تقیہ اور ہیرا پھیر کرے تو وہ توبہ حقیقة توبہ ہے ہی نہیں، اللہ پاک دلوں کے حالات سے خوب واقف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند