متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 53902
جواب نمبر: 5390231-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1461-1195/B=9/1435-U (۱، ۲) جی ہاں ایک ساتھ بھی پڑھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے والد صاحب کی یاد داشت بہت کمزور ہوگئی
ہے ان کی عمر ساٹھ سال ہے۔ کوئی دعا بتائیں۔
میں امریکہ میں الیکٹرانک انجینئرنگ کا طالب علم ہوں۔ میں یہاں کے فتنہ کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں اور میں نہیں جانتا ہوں کہ اس سے میں اپنے آپ کو کیسے بچاؤں۔ میرا ایمان خطرہ میں ہے۔ میں روزانہ پانچ وقت کی نماز پڑھتاہوں اوررمضان میں تراویح بھی پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی جنسی خواہشات اور دوسری شیطانی شہوت مجھے نہیں چھوڑ رہی ہیں حتی کہ رمضان کے مہینہ میں بھی۔ میں آیة الکرسی اور درود شریف کی تلاوت کرتا ہوں لیکن میں ان احساسات سے چھٹکارا نہیں حاصل کرپارہا ہوں۔ میرے گھر والوں کومجھ سے بہت زیادہ امید ہے۔ مجھے خوف ہے کہ کہیں میں یہاں پر اس فتنہ کا شکار نہ بن جاؤں۔ مجھے کچھ طرح کا عمل بھیج دیں تاکہ میں صحیح اسلامی روح کے ساتھ رہ سکوں اورامریکہ میں اپنے ایمان کو بچاسکوں۔
1533 مناظرتلاوت شروع کرنے سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟
2945 مناظرعرض یہ ہے کہ میں یوپی کا رہنے والا ہوں، تمل ناڈو میں رہ کر کپڑے کی تجارت کرتا ہوں۔تین ہفتوں سے کام نہیں چل رہا، نماز کاپابندی سے اہتمام کرتا ہوں، مگر پھر بھی کام نہیں چل رہا ہے۔ کیا کوئی ایسا استخارہ ہے جس کے ذریعہ سے خدا سے پوچھوں کہ میرا کام کیوں نہیں چل رہا ہے؟ آپ میرے لیے دعا کریں۔ اورمیرا جواب ضرور بھیجیں۔
1472 مناظرمیں آ پ سے اپنے ایک سنجیدہمعاملہ کے بارے میں بات کرنا چاہتاہوں۔ امید ہے کہ آپ قرآن و سنت کی روشنی میں مجھ کو مثبت جواب دیں گے۔ میرا نام نیر وقاص ہے، عمر 22سال ہے اور ابوتا باد، پاکستان کا رہنے والا ہوں۔میں کافی عرصہ سے پریشانی کا شکار ہوں جو کہ حسب ذیل ہیں:(۱) میں انگلینڈ جانا چاہتاہوں لیکن ایک سال گزر گیا ہے کہ کام نہیں ہورہا۔ (۲)میں کافی عرصہ سے نوکری کے لیے درخواست دے رہا ہوں لیکن کہیں بھی نوکری نہیں مل رہی ہے، ہر جگہ کوشش کی لیکن نہ جانے کیسی رکاوٹ ہے کہ کام ہی نہیں ہورہا، میں کافی پریشان ہوں۔ زیادہ پریشانی یہ ہے کہ گھر والے ناکارہ اور ناکام ہونے کے طعنہ دیتے ہیں۔ سارے عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں۔ ایک سال سے گھر پر بیٹھا ہوں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں۔ میں آپ کو بڑی امید سیلکھ رہا ہوں۔ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں مجھ کو ان پریشانیوں کا حل بتائیں۔ کوئی استخارہ کرکے بتائیں۔ کیا آپ قرآن سے حساب کرکے یہ بتاسکتے ہیں کہ میری پریشانیاں کب تک حل ہو جائیں گی۔ برائے کرم میرے سوال کا جواب ضرور دیجئے۔ اگر آپ کو کوئی او رمعلومات چاہیے تومیں آپ کو دے دوں گا۔ برائے کرم آپ میری مدد کریں۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔
2431 مناظر