عنوان: کوئی دعا ہو یا ذکر سنت کے مطابق مجھے بتادینا۔
سوال: میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ایک شعبے کا ہیڈ ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے اب یہ جوب چھوڑدینی چاہیے، کیونکہ کچھ ماحول کو دیکھتے ہوئے اور کچھ مینجمنٹ کے رویے کو دیکھتے ہوئے، میری آپ سے درخواست یہ ہے کہ آپ میرے لیے دعا بھی کریں اور سنت کے مطابق مجھے کوئی طریقہ بتادیں، کہ میں اپنا کوئی کاروبار کرسکوں، یا فی الحال مجھے کوئی دوسری جوب مل جائے جو دین اوردنیا کے لحاظ سے اچھی ہو۔
کوئی دعا ہو یا ذکر سنت کے مطابق مجھے بتادینا۔
جواب نمبر: 5341501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1025-742/L=9/1435-U
آپ نمازوں کی پابندی کریں اور صلاة الحاجة پڑھ کر اللہ رب العزت سے دعا کرتے رہیں اور بعد نماز عشاء اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یَا مُغنِی“ پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند