• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 53302

    عنوان: سورہٴ یوسف ہاتھوں کے ساتھ لکھ کر تعویذ بنالے اور وائف کے گلے میں تعویذ کی طرح ڈال دے حمل میں؟ ان شاء اللہ لڑکا ہوتا ہے۔ کیا یہ سچ بات ہے؟

    سوال: میں نے انٹرنیٹ پر پڑھا کہ اگر کسی آدمی کی خواہش ہو کہ اس کی وائف کے بیٹا ہو تو وہ سورہٴ یوسف ہاتھوں کے ساتھ لکھ کر تعویذ بنالے اور وائف کے گلے میں تعویذ کی طرح ڈال دے حمل میں؟ ان شاء اللہ لڑکا ہوتا ہے۔ کیا یہ سچ بات ہے؟ اس پر یقین کرسکتے ہیں؟ اور اگر یہ مسئلہ ٹھیک ہے تو میری بیوی جو کہ ۶/ مہینے حمل ہوگیا ہے تو کیا وہ بھی اب یہ تعویذ ڈال سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 53302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1232-237/B=8/1435-U ہمیں تعویذات وعملیات سے مناسبت نہیں ہے، لہٰذا ہم آپ کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرنے سے معذور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند