• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 53230

    عنوان: کیا کسی کو عبادت اور دعا کے ذریعے اپنے نکاح میں شامل کیا جاسکتا ہے تو کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں من پسند شادی کے لیے۔

    سوال: کیا کسی کو عبادت اور دعا کے ذریعے اپنے نکاح میں شامل کیا جاسکتا ہے تو کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں من پسند شادی کے لیے۔

    جواب نمبر: 53230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1256-995/B=8/1435-U آپ اپنے گھر والوں سے فرمادیں کہ وہ کثرت سے ”یا لَطیفُ“ پڑھتے رہیں اور جس کی شادی ہونی ہے اس سے فرمادیں کہ وہ کثرت سے ”یَا جَامِعُ“ کا وِرد رکھیں، ان شاء اللہ اچھا رشتہ نصیب ہوگا، نیک اور جائز کام کے لیے دعا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند