• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52456

    عنوان: میں پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں مگر میں بہت ڈرپوک ہوں اپنے کمرے میں بھی اکیلے نہیں بیٹھتا کوئی وظیفہ بتائیں۔

    سوال: (۱) میں پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں مگر میں بہت ڈرپوک ہوں اپنے کمرے میں بھی اکیلے نہیں بیٹھتا کوئی وظیفہ بتائیں۔ (۲) اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے بھی کوئی وظیفہ بتادیں۔

    جواب نمبر: 52456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 939-750/B=6/1435-U (۱) آپ کثرت سے ”أعوذُ بِکلماتِ اللہ التَّاماتِ من شر ما خلق“ پڑھئے۔ علاوہ ازیں لا حول ولا قوة الا باللہ کا ورد بھی رکھیں۔ (۲) کرکٹ کھیلنے کا وظیفہ ہمیں معلوم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند