• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 51238

    عنوان: جنسی خواہش کو کم کرنے کی کوئی دعا بتائیں۔

    سوال: (۱) بیوی کا شوہر کا عضو خاص کا چومنا منہ میں ڈالنا بغیر مادہ منویہ کے مکروہ ہے یا حرام ہے؟ (۲) جنسی خواہش کو کم کرنے کی کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 51238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 549-460/H=4/1435-U (۱) منہ کو اللہ پاک نے اشرف الاعضاء بنایا ہے اس سے تلاوت ذکر اللہ کلماتِ خیر کی ادائیگی ہوتی ہے منہ میں عضوخاص کو لینا یا چاٹنا چومنا اس کا بے محل استعمال ہے کہ جو مکروہ ہے اور جانوروں کی عادات میں سے ہے، پس اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ (۲) کثرت سے روزے رکھنے چاہئیں، قلب ونظر و پاک رکھنا چاہیے، اللہُمّ إني أعوذبک من شرّ نفسِی کثرت سے پڑھتے رہنے کا اہتمام چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند