• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 50591

    عنوان: میں نے جوانی میں ایک لڑکے کے ساتھ جسمانی غلط کام کردیا تھا ، میں نے اب سچے دل سے توبہ کرلی ہے، مجھے کچھ بتائیں کہ میری مغفرت ہوجائے گی؟ اور کچھ پڑھنے کے لیے بتائیں۔

    سوال: میں نے جوانی میں ایک لڑکے کے ساتھ جسمانی غلط کام کردیا تھا ، میں نے اب سچے دل سے توبہ کرلی ہے، مجھے کچھ بتائیں کہ میری مغفرت ہوجائے گی؟ اور کچھ پڑھنے کے لیے بتائیں۔

    جواب نمبر: 50591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 321-323/N=3/1435-U آپ اللہ کے سامنے رو کر اور گڑگڑاکر اپنے تمام گناہوں سے بالخصوص سوال میں مذکور گناہ سے سچی توبہ واستغفار کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور آپ کے گناہوں کو بخش دیں گے اور آپ گناہوں سے پاک وصاف ہوجائیں گے، حدیث میں ہے: ”التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ“ اور یہ حدیث حسن ہے کما قالہ السخاوی فیالمقاصد الحسنة نقلا عن شیخہ الحافظ ابن حجر العسقلانی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند