• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 49804

    عنوان: میں بچپن میں ایک ذہین طالب علم تھا، لیکن جیسے ہی میں میٹرک تک پہنچاتو بالکل کچھ ہوگیا ،میرا دل پڑھائی سے اکتا گیاپچھلے دس سال سے کوشش کررہا ہوں ، لیکن کچھ نہ بنا

    سوال: میں بچپن میں ایک ذہین طالب علم تھا، لیکن جیسے ہی میں میٹرک تک پہنچاتو بالکل کچھ ہوگیا ،میرا دل پڑھائی سے اکتا گیاپچھلے دس سال سے کوشش کررہا ہوں ، لیکن کچھ نہ بنا ابتک، ابھی چھ سالوں سے ایک کام شروع کیا ہے ، لیکن پھنسا ہوا ہوں جوبھی کام شروع کروں تو دو تین دن بعدوہ کام چھوڑدیتاہوں۔ براہ کرم، کوئی اچھا سا وظیفہ بتائیں کہ میں یہ عادت چھوڑ دوں اور پڑھائی میں دل لگ جائے اور میرا مستقل مزاج بن جائے ، میں نے برطانیہ کا سفر کیا ہے ، لیکن کوئی ڈگری وغیرہ نہیں لی اور واپس آگیا اور ابھی پاکستان میں یعنی حالات میں پھنسا ہوا ہوں، براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 49804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 211-174/H=2/1435-U آپ ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ اور درمیان میں سورہٴ قریش تین دفعہ پڑھنے کا اہتمام کرتے رہیں، اللہ پاک تمام پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے۔ اتباعِ سنت کی توفیق بخشے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند