• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 48037

    عنوان: تعویذ کے بارے میں اسلام کیا کہتاہے ؟

    سوال: تعویذ کے بارے میں اسلام کیا کہتاہے ؟ یعنی تعویذ نیک مقاصد کے لیے ہو اور قرآنی آیات سے بنائی گئی ہو تو کیا اس تعویذ کو گلے میں لٹکا یا جاسکتاہے یا جسم کے کسی حصہ پہ باندھا جاسکتاہے حفاظت کے لیے ؟

    جواب نمبر: 48037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1373-1052/B=11/1434-U جی ہاں جائز کلمات لکھے ہوئے ہوں تو ایسے تعویذ کو گلے میں لٹکانا درست ہے، بشرطیکہ موٴثر صرف اللہ کو سمجھے، تعویذ کو موٴثر بالذات نہ سمجھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند