• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 47119

    عنوان: کوئی دعا بتائیں جس سے اللہ سب کے دلوں کو جوڑ دے۔

    سوال: ہمارے گھر میں رشتہ داروں میں بہت زیادہ نہ اتفاقی ہوگئی ہے اور سب کے دل ایک دوسرے ٹوٹتے جارہے ہیں۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں جس سے اللہ سب کے دلوں کو جوڑ دے۔

    جواب نمبر: 47119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1215-1214/M=10/1434 نااتفاقی کے اسباب کیا ہیں؟ ان پر غور کرکے دور کرنے کی کوشش کی جائے ہرایک اپنے حقوق کو معاف کرے اوردوسروں کے حقوق ادا کرنے میں کوتاہی نہ کرے، اپنی زبان کو قابو میں رکھے، آپس میں ہدیہ تحائف کے دینے لینے سے بھی محبت پڑھتی ہے، یا لطیف اور یا جامع کا وظیفہ پڑھا کریں، اور نمازوں کے بعد اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند