• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 46825

    عنوان: میرے والد صاحب داڑھی نہیں رکھ رہے ہیں ، کوئی دعا بتادیجئے

    سوال: میرے والد صاحب داڑھی نہیں رکھ رہے ہیں ، کوئی دعا بتادیجئے۔ میں بہت کوشش کررہا ہوں، میں جامعة الرشید میں پڑھتاہوں ، میں چاہتاہوں کہ میرے گھروالے سارے نیک ہوجائیں اور میں بھی ۔ جزا ک اللہ ۔

    جواب نمبر: 46825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1112-1099/M=10/1434 حکمت، نرمی اور حسن تدبیر سے موقع بموقع والد صاحب کو داڑھی رکھنے کی ترغیب دیتے رہیں اور ان کی ہدایت اور توفیق کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگتے رہیں، اللہ تعالیٰ آپ کی کوشش کو بارآور کرے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند