• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 46380

    عنوان: دعائے نور کیا ہے؟یا قرآن کی کونسی سورة میں ہے اور اس کے فضائل کیا ہیں؟

    سوال: دعائے نور کیا ہے؟یا قرآن کی کونسی سورة میں ہے اور اس کے فضائل کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 46380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1094-1094/M=10/1434 قرآن کریم میں اس نام سے کوئی دعا نہیں ہے، البتہ حدیث پاک میں ان الفاظ سے دعا منقول ہے۔ اللَّہُمَّ اجْعَلْ لِی نُورًا فِی قَلْبِی، وَنُورًا فِی قَبْرِی، وَنُورًا مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ، وَنُورًا مِنْ خَلْفِی، وَنُورًا عَنْ یَمِینِی، وَنُورًا عَنْ شِمَالِی، وَنُورًا مِنْ فَوْقِی، وَنُورًا مِنْ تَحْتِی، وَنُورًا فِی سَمْعِی، وَنُورًا فِی بَصَرِی، وَنُورًا فِی شَعْرِی، وَنُورًا فِی بَشَرِی، وَنُورًا فِی لَحْمِی، وَنُورًا فِی دَمِی، وَنُورًا فِی عِظَامِی، اللَّہُمَّ أَعْظِمْ لِی نُورًا، وَأَعْطِنِی نُورًا، وَاجْعَلْ لِی نُورًا․ (ترمذی/ ۲/۱۷۹ حدیث ابن عباس) اس کے علاوہ کوئی اور مفہوم یا الفاظ آپ کے ذہن میں ہوں تو وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند