• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 43374

    عنوان: وظیفہ

    سوال: میں میڈیکل کا طالب علم ہوں کالج کے امتحان یا کسی مجلس میں بات کرتے ہوئے یا جیسے کہ کالجوں میں پریزنٹیشن-کچھ پیش کرنا - دینے کے وقت مجھے بہت ڈر لگتا ہے اور دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جاتی ہے اور آواز بدل جاتی ہے، مگر عا م انسانو ں میں یہ علامت آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے مگر میرے ۵ سال میں بھی ختم نہیں ہوئے ، مجھے کوئی وظیفہ وغیرہ بتائیں جس کی وجہ سے میرا یہ مسئلہ ختم ہوجائے ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 43374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 196-142/L=3/1434 آپ روزانہ اول وآخر ۱۰۰، ۱۰۰ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ۵۰۰ مرتبہ لاَ حولَ ولاَ قُوَّةَ اِلاَّ باللہِ العَلي العظیمِ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ آپ کی یہ کیفیت ختم ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند